ووٹر آئی ڈی کارڈ کو اب آدھار کارڈ سے جوڑنا ہوگا ضروری۔ گھر بیٹھے  کریں یہ کام

02:00PM Wed 17 Aug, 2022

بھٹکل : 17 اگست، 2022 (بھٹکلیس نیوز بیورو)  ‘‘حکومت کی ہدایات کے مطابق اب عوام کو اپنا ووٹر آئی ڈی کارڈ آدھار کارڈ سے جوڑنا ضروری ہوگا جس کے لیے وہ سرکاری ویب سائٹ اور ایپ ڈاؤنلوڈ کرکے بھی یہ کام گھر بیٹھے کرسکیں گے۔ چونکہ اگلے سال اسمبلی انتخابات ہونے جارہے ہیں تو اس کے لیے عوام کو چاہئے کہ وہ اولین فرصت میں  اپنے قریبی پی ڈی او سے رابطہ کرکے یا اپنے اپنے پولنگ بوتھ پہنچ کر اس کام کو انجام دیں۔

واضح رہے یہ کام اب گھر بیٹھے بھی کیا جاسکتا ہے جس کے لیے نیشنل ووٹرس سروس  پورٹل  https://www.nvsp.in/  پر جاکر تفصیلات درج کی جاسکتی ہیں یا پھر گوگل پلے اسٹور پر جاکر پہلے ووٹر ہیلپ لائن ایپ  (Voter helpline App)  کو اپنے موبائل پر ڈاون لوڈ کرکے بھی  یہ کام آسانی کے ساتھ کیا جاسکتا ہے۔