Due to rain in Bhatkal, Eid-ul-Adha prayers will be offered in Friday and Jamia mosques: Eidgah Committee gives details
07:44PM Thu 5 Jun, 2025

بھٹکل: 05 جون، 2025 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل میں ان شاء اللہ سنیچر کے روز سے عید الاضحٰی کا آغاز ہونے جارہا ہے۔ بھٹکل میں بارش کا موسم ہونے کی وجہ سے عیدگاہ انتظام کمیٹی نے احتیاطی طور پر بھٹکل کی تمام جمعہ و جامع مساجد میں عید کی دوگانہ ادا کیے جانے کا اعلان کیا ہے ۔
عیدگاہ انتظام کمیٹی کے فیصلہ کے مطابق جامع مسجد بھٹکل، خلیفہ جامع مسجد، تنظیم جمعہ مسجد ، بلال جمعہ مسجد اور مخدومیہ جمعہ مسجد میں 07:00 سات بجے اد ا کی جائے گی۔ جبکہ مسجد مدینہ مسجد ابوذر، مسجد حمزہ، مسجد بدریہ، مسجد عمیر، مسجد امام بخاری اور مسجد احمد سعید میں 07:15 سوا سات بجے ادا کی جائے گی۔
اللہ تعالیٰ تمام مسلمانوں کے لیے اس عید کو مبارک فرمائے اور ان ایام کو خیر و عافیت سے بھر پور ایام بنائے ۔ آمین