جماعت المسلمین بھٹکل کے لیے نئے عہدیداران کا ہوا انتخاب: شاہ بندری شفیع پٹیل صاحب بنے پھر ایک بار صدر

01:54PM Tue 22 Nov, 2022

بھٹکل: 22 نومبر،2022 (بھٹکلیس نیوز بیورو) جماعت المسلمین بھٹکل کے نئے عہدیداران کا انتخاب عمل میں آچکا ہے جس کے تحت جناب شاہ بندری پٹیل شفیع صاحب (شفیع ماسٹر) پھر ایک بار جماعت کے  صدر چنے گئے ہیں  جبکہ جنرل سکریٹری کے طور پر مولانا محمد حسین جوکاکو  ندوی کا انتخاب عمل میں آیا ہے۔اس کے علاوہ نائب صدراول کے طورپر مولانا طلحہ رکن الدین ندوی، نائب صدر دوم کے طور پرجناب مصباح چڈوباپا اورنائب صدر سوم کے طور پرجناب اقبال ائیکری کا انتخاب عمل میں آیا ہے۔ اسی طرح سکریٹری کے طور پر مولانا محمد امین رکن الدین ندوی، جوائنٹ سکریٹری کے طور پر مولانا محمد شعیب ائیکری ندوی، خازن کے طور پر جناب اسماعیل محتشم کٹک اور محاسب کے طور پر جناب محمد صادق پلور منتخب ہوئے ہیں۔ ادارہ بھٹکلیس ان تمام نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے دعا کرتا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کو خلوص کے ساتھ قوم و ملت کی خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین