ہائی وے اتھاریٹی کے خلاف انوکھا احتجاج : ہوناور کے ماوین گنڈی میں قومی شاہراہ پر لگایا گیا 'لینڈ فور سیل ' کا پوسٹر
02:43PM Tue 10 Nov, 2020
ہوناور: 10 نومبر،20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ہوناور بینگلور قومی شاہراہ 206 کی خستہ حالت پر ہائے وے اتھارٹی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے مقامی لوگوں نے انوکھا احتجاج درج کیا ہے۔ یہاں کے ایک شخص نے ' لینڈ فور سیل' کا پوسٹر ہائی وے کے درمیان میں لگاتے ہوئے ایم ایل اے اور وزیر سے اس پر توجہ دینے کی اپیل کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کئی مہینوں قبل بارش کے دنوں میں یہاں شاہراہ کھسک گئی تھی جس کے بعد ہائی وے اتھارٹی نے اس کو درست کرنے کے بجائے اتنے حصہ پر دیوار تعمیرکردی تھی۔ اور اس کے بعد سے اب تک اس جگہ کو اسی طرح چھوڑ دیا گیاتھا۔
اسی پر احتجاج کرتے ہوئے مقامی شخص راجیش شیٹھ نے یہاں اس طرح کا پوسٹر لگا دیا ہے تاکہ انتظامیہ حرکت میں آئے اور اس سلسلہ میں کوئی کارروائی کرے۔
راجیش کا کہنا ہے کہ یہ شاہراہ سداپور کو بہت سے شہروں سے جوڑتی ہے اور آئندہ دنوں میں اگر سرسی وکمٹہ کی گھاٹ کو بند کیا جاتا ہے تو یہاں ٹرافک بڑھنے کے قوی امکانات ہیں ، اس لیے انتظامیہ کو اب آنکھ بند رکھنے کے بجائے کھول دینا چاہئے اور اس کی درستگی کی طرف توجہ دینی چاہئے۔