ریاستی سطح کے پرتیبھا کارنجی مقابلوں میں انجمن کی طالبہ نے  قرآت میں  حاصل کیا پہلا مقام

01:35PM Sun 8 Jan, 2023

شیموگہ: 08 جنوری، 2023  (بھٹکلیس نیوز بیورو)  شیموگہ میں گذشتہ روز منعقد ہونے والے ریاستی سطح کے پرتیبھا کارنجی مقابلوں میں انجمن گرلز انگلش میڈیم اسکول کی طالبہ فاطمہ زہرہ بنت صابر چامنڈی نے قرآت مقابلے میں پہلا مقام حاصل کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق فاطمہ نے پہلے بھٹکل میں زونل سطح پر پہلا مقام حاصل کیا  تھا پھر تعلقہ سطح پر اور اس کے بعد ضلع سطح پر اول مقام حاصل کرنے بعد  وہ ریاستی سطح کے لیے منتخب ہوئی تھی جہاں انہوں نے  31 مختلف اضلاع سے آنے والے طلبہ میں پہلا مقام حاصل کیا ۔ ان کی اس کامیابی پر انجمن کے عہدیداران و ممبران سمیت اسکول اساتذہ و جملہ اسٹاف نے مبارکباد پیش کی ہے۔