مائیکروسافٹ نے چیٹ جی پی ٹی کوروبوٹس کےساتھ کیاضم، کیااب روبوٹس میں بھی استعمال ہوگا ChatGPT؟

03:23PM Sun 26 Feb, 2023

چیٹ جی پی ٹی (ChatGPT) نے اپنی صلاحیتوں سے سب کو حیران کر دیا ہے۔ جب سے اس کی ریلیز ہوئی ہے، تب سے ہی اس پر کئی تجربات ہورہے ہیں۔ ایسے ہی ایک معاملے میں مائیکروسافٹ (Microsoft) چیٹ جی پی ٹی کنٹرول کرنے والے روبوٹس کے ساتھ تجربہ کر رہا ہے تاکہ وہ انسانوں کی طرح لوگوں کی بات سمجھ سکیں اور کام کرسکے۔ مائیکروبلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر پوسٹ کی گئی ایک وائرل ویڈیو میں ایک شخص کو روبوٹ سے سوالات کرتے ہوئے دیکھا جا رہا ہے، جو چیٹ جی پی ٹی (ویڈیو میں دعویٰ کیا گیا) کے ساتھ مربوط ہونے پر اشارے کو سمجھتا ہے اور انسان کی طرح جوابات دیتا ہے۔ اس طرح چیٹ جی پی ٹی روبوٹ کو ایک انتھروپمورفک مواصلاتی خصوصیات دیتا ہے۔
روبوٹ کو تربیت دینے کے لیے تکنیکی شخص کی ضرورت کیوں ہے؟ روبوٹ کو سنبھالنے کے لیے ایک تکنیکی شخص کی ضرورت ہوتی ہے کیونکہ روبوٹ کوڈز کے ساتھ بات چیت کرتے ہیں، جس کے لیے پروگرامنگ کی مہارت کی ضرورت ہوتی ہے۔ اگر ہم ہاتھ سے لکھے ہوئے کنٹرول کوڈز کے بجائے اپنے الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے ان کو کنٹرول کر سکتے ہیں تو روبوٹس کے استعمال میں بہت زیادہ اضافہ ہو سکتا ہے۔ مائیکروسافٹ کے سائنسدانوں کا خیال ہے کہ اوپن اے آئی کے نئے اے آئی لینگویج ماڈل چیٹ جی پی ٹی کا استعمال کرسکتے ہیں۔ اس کے تحت وہ بہتر کارکردگی انجام دے سکتے ہیں۔ اس تحقیق کے ساتھ ہمارا مقصد یہ دیکھنا ہے کہ آیا چیٹ جی پی ٹی متن سے ہٹ کر سوچ سکتا ہے اور روبوٹکس کے کاموں میں مدد کرنے کے لیے فزیکل ورلڈ کے بارے میں سوچ سکتا ہے یا نہیں؟
مائیکروسافٹ کی ایک بلاگ پوسٹ میں کہا گیا کہ ہم لوگوں کو روبوٹ کے ساتھ زیادہ آسانی سے بات چیت کرنے میں مدد کرنا چاہتے ہیں۔
اس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ہم یہ بھی چاہتے ہیں کہ پیچیدہ پروگرامنگ زبانیں سیکھنے یا روبوٹ کے بارے میں تفصیلات جانے بغیر یہ ان کے لیے آسان اور قابل استمعال ہو۔