بی ایم جے منطقہ شرقیہ کی جانب سے ‘ایک شام مولوی زفیف کے نام’  کا انعقاد ۔ مولانا عبدالنور فکردے کی بھی شرکت

03:27PM Sun 3 Jul, 2022

ریاض : 3 جولائی 22 (حبیب اللہ محتشم) بھٹکل مسلم جماعت منظقہ شرقیہ کی جانب سے ممبران کے لئے ایک انوکھا پروگرام ‘ایک شام مولوی زفیف کے نام ’استراحۃ لیلتہ الخميس دمام میں مورخہ 23 جون منعقد کیا گیا تھا  جس میں کثیر تعداد میں ممبران نے شرکت کی۔ پروگرام کا اغاز عبد الاحد ابن جلیل ائیکری کی تلاوت  کلام پاک سےہوا  جس کے بعد جنرل سکریٹری مولانا تنویر جوشیدی نے  ممبران  ومہمانوں کا  پرُ تپاک استقبال کیا۔ پروگرام کے آغاز  میں مولوی زفیف شنگیری  نے  سرکار دو عالم  حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ  وسلم  کی شان میں "اُس  پے لاکھوں درود اُس پے لاکھوں سلام"  نعت پڑھ کر سامعین کو محظوظ کیا جس کے بعد انہوں نے قوم نوائط کے مشہور و معروف  نوائطی قلم کاروں کی نظمیں جیسے لنگی ،  مرکز دیتا آواز ،  میں اوپر تمی سا سکل دم دھکل بوندا پوکل،  یاہرچان  تاری انی تارچان یہاری  اوڑو  لاگالا ہا   پڑھ کر سامعین کو محظوظ کیا    اورخوب داد وصول  کی ،اور ایک مقامی گلور  جناب ذیشان عفانی نے بھی  کئی  مشہور نوائطی  نظمیں   مترنم آواز میں پڑھ کر سامعین کو محظوظ کیا ۔ اس موقع پر موجود  مولانا  عبدالنور فکردے نے  وقفہ کے دوران ممبران   سےخطاب کرتے ہوئے اللہ کی نعمتوں پر شکر بجالا نے کی تاکید کی انہوں نے کہا کہ ہم کو اللہ تعالی  نے جتنی نعمتیں دی ہیں  اس پر ہم خوش رہیں اور  ہر وقت اپنے سے کم والے لوگوں کو دیکھیں تو ہمیں    تھوڑی سی راحت ملے گی۔ انہوں نے زندگی کو خوشگوار بنانے کا گر بتاتے ہوئے کہا کہ زندگی  خوش گوار اس وقت تک  نہیں ہوگی جب تک ہم  زندگی میں  پیش آنے والے چھو ٹے چھوٹے معاملات  کو نظر انداز کرنا  نہیں سیکھیں گے انہوں نے اس کی مثال دیتے ہوئے کہا  کہ ہم گھر میں میاں بیوی کے درمیان ہونے والی نوک جھونک کو نظر انداز کریں اور اس کے برداشت کرنے کا طریقہ سیکھیں تو زندگی بڑی خوشی سے گزر سکتی ہے ۔مولانا موصوف نے اس موقع پر  صحت اور پیسوں کی قدر کرنے کی بھی تاکید کی ۔ پروگرام میں ممبران کے لیے  پر لطف  عشائیہ کا بھی انتظام تھا۔ مولانا تنویر جوشیدی جنرل سکریٹری کے شکر یہ کلمات پر یہ پروگرام اختتام کو پہنچا ۔