ریاستی حکومت نے تہنیتی پروگرامات میں گلدستہ اور ہار کے بجائے کنڑا کتابیں پیش کرنے کا جاری کیا فرمان
12:59PM Tue 10 Aug, 2021

بنگلورو: 10 اگست،2021 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ریاستی حکومت کی طرف سے جاری ایک سرکلر میں کہا گیا ہے کہ ریاستی حکومت کے محکموں کی طرف سے منعقد ہونے والی میٹنگوں اور پروگراموں میں تہنیت کے لیے گلدستے، ہار اور شال کے بجائے کنڑا کتابیں پیش کی جائیں۔
چیف سکریٹری کی جانب سے جاری کیے گئے اس حکمنامہ کے مطابق اس ہدایت پر حکومت کے تمام محکموں کے ساتھ ساتھ حکومت کے اختیارات کے تحت آنے والے محکموں کو بھی سختی سے عمل کرنا پڑے گا۔
حکم نامے کے مطابق آئندہ پروگرامات میں گلدستے،ہار ، شال ، پھلوں کی ٹوکریوں کے بجائے یادگار کے طورپر کنڑا کتابیں پیش کی جائیں گی۔
ಮುಖ್ಯಮಂತ್ರಿ @BSBommai ರವರ ನಿರ್ದೇಶನದಂತೆ, ಇನ್ನು ಮುಂದೆ ರಾಜ್ಯ ಸರ್ಕಾರ ಮತ್ತು ಸರ್ಕಾರದ ಸ್ವಾಮ್ಯಕ್ಕೊಳಪಡುವ ಸಂಸ್ಥೆಗಳು ನಡೆಸುವ ಸಭೆ-ಸಮಾರಂಭಗಳಲ್ಲಿ ಹೂಗುಚ್ಛ, ಹಾರ, ತುರಾಯಿ, ಹಣ್ಣಿನ ಬುಟ್ಟಿ, ಶಾಲು, ನೆನಪಿನ ಕಾಣಿಕೆ ಇತ್ಯಾದಿ ಯಾವುದೇ ರೀತಿಯ ಕಾಣಿಕೆ ನೀಡಬಾರದು ಎಂದು ಸರ್ಕಾರದ ಮುಖ್ಯಕಾರ್ಯದರ್ಶಿಗಳು ಸುತ್ತೋಲೆ ಹೊರಡಿಸಿದ್ದಾರೆ. pic.twitter.com/SwSd4ZG5ca
— CM of Karnataka (@CMofKarnataka) August 10, 2021