جھارکھنڈ : ہزاری باغ میں مسافروں سے بھری بس ندی میں گری، چھ لوگوں کی موت، 40 زخمی

01:47PM Sat 17 Sep, 2022

ہزاری باغ : جھارکھنڈ کے ہزاری باغ میں بھیانک سڑک حادثہ پیش آیا ہے ۔ اس حادثہ میں کئی لوگوں کی موت کی خبر ہے ۔ یہ حادثہ ٹاٹی جھریا کے سیوانے پل کے پاس پیش آیا ۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق مسافروں سے بھری بس ندی میں گر گئی، جس میں کئی لوگوں کی موت ہوگئی ہے ۔ بس گریڈیہہ سے رانچی جارہی تھی ۔ تازہ جانکاری کے مطابق گریڈیہہ سے ہزاری باغ جانے والی شیو شکتی اے سی بس حادثہ کا شکار ہوئی ہے ۔ گریڈیہہ کے پارس ناتھ سے کچھ لوگ سوار ہوکر ہزاری باغ کی جانب جارہے تھے ۔ اس دوران راستے میں بس سیوانے ندی میں گرگئی ۔ اس حادثہ میں چھ لوگوں کی موت ہوگئی ہے جبکہ دو سے تین لوگ اب بھی بس میں پھنسے ہوئے ہیں ۔ دیگر لوگوں کو شیوم بس اور یمبولینس سے ہزاری باغ لے جایا گیا ہے ۔ اس واقعہ میں 40 لوگوں کے زخمی ہونے کی جانکاری ہے ۔
مقامی لوگ بچاو اور راحت کے کاموں میں مصروف ہیں ۔ بس میں پھنسے مسافروں کو پولیس انتظامیہ اور مقامی لوگوں کی مدد سے باہر نکالا جارہا ہے ۔