متھن چکرورتی کے بیان سے بی جے پی ناراض، بتایا ذہنی طور پر بیمار

03:43PM Wed 27 Jul, 2022

بی جے پی لیڈر متھن چکرورتی نے اپنے ایک بیان سے مغربی بنگال کی سیاست میں ہلچل پیدا کر دی ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ مغربی بنگال میں ترنمول کانگریس کے 38 اراکین اسمبلی بی جے پی کے رابطہ میں ہیں۔ اس تعلق سے اب ترنمول کانگریس رکن پارلیمنٹ شانتنو سین کا رد عمل سامنے آیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ’’میں نے سنا ہے متھن چکرورتی کو کچھ دن پہلے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ مجھے لگتا ہے وہ ذہنی طور سے بیمار تھے، نہ کہ جسمانی طور سے۔ مسئلہ یہ ہے کہ وہ سیاست نہیں جانتے۔‘‘