ایس ایس ایل سی کے نتائج کا اعلان مئی کے دوسرے ہفتے میں ہونے کے امکانات: وزیر تعلیم کا بیان 

04:34PM Tue 12 Apr, 2022

بیلگاوی: 12 اپریل 22 (ذرائع) مئی کے دوسرے ہفتے میں ایس ایس ایل سی کے  نتائج کا اعلان کیے جانے کی توقع ہے ۔ اس بات کی اطلاع  وزیر ابتدائی و ثانوی تعلیمات بی سی ناگیش نے اخباری نمائندوں کو دی۔وہ یہاں  باگلکوٹ اور بیلگاوی اضلاع میں تعلیمی ترقی کا جائزہ لینے کے لئے وجیاپورہ ضلع پہنچے تھے۔ واضح رہے کہ ریاست میں ایس ایس ایل سی امتحانات پیر 11 اپریل کو مکمل ہوگئےتھے ۔