ابوظبی میں بھٹکلی احباب نے لیا میراتھن میں حصہ : تین بھٹکلی نوجوانوں نے مکمل کی 42 کلو میٹر کی میراتھن
03:27PM Mon 29 Nov, 2021

ابوظبی: 29 نومبر، 2021 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ابوظبی میں ایڈنوک کے زیر اہتمام منعقد ہونے والی 42 کلومیٹر لمبی میراتھن کو مکمل کرنے والوں میں تین بھٹکلی نوجوانوں کا بھی نام شامل ہوگیا ہے۔ مرکز النوئط کے زیر اہتمام چلائے جارہے فٹنس کلب کے ایک پروگرام کے طور پر ان افراد نے اس دوڑ میں حصہ لیا اور اس کو مکمل بھی کردکھایا ، جن میں مصعب مصباح، غزالی عسکری اور ہریث شابندری شامل ہیں۔اس کی اطلاع مرکز النوائط ابوظبی کی جانب سے جاری اخباری بیان میں دی گئی ہے۔
اطلاع کے مطابق ان کے علاوہ نواز شابندری نے 21 کلو میٹر کی میراتھن مکمل کی ہے جبکہ مرکز النوائط کے سینئر ممبر جناب عبدالرحیم ایس ایم نے 62 سال کی عمر میں 10 کلو میٹر کی دوڑ مکمل کی۔
اس کے علاوہ مرکز النوائط کے ممبران میں سے داؤد مصباح، میراں کے ایم، صفی نائطے، ظل اللہ حاجی امین، محمد ایم جے اور آفتاب ایم جے مختلف مقامات سے دس ، پانچ اور ڈھائی کلو میٹر کی دوڑ لگائی ۔
مرکز النوائط ابو ظبی کے ذمہ داران نے تمام شرکاء کو مبارکباد دی ہے اور دیگر ممبران سے مرکز النوائط کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے ہفتہ واری فٹنس پروگراموں میں شریک ہونے کی درخواست کی ہے، جس کے لیے مصعب مصباح اور غزالی عسکری سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔