نکہت زین نے لگایا گولڈن پنچ، کامن ویلتھ گیمز میں لہرایا ترنگا

02:12PM Sun 7 Aug, 2022

نئی دہلی : ورلڈ چیمپئن باکسر نکہت زرین بھی کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل اپنے نام کیا ہے ۔ 26 سالہ نکہت اسی سال مئی میں ورلڈ چیمپئن بنی تھی ۔ اب انہیں ڈیبیو کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل ملا ہے۔ نکہت نے ہندوستان کو 17 واں گولڈ میڈل دلایا ۔ ہندوستان کے میڈلز کی تعداد اب 48 تک پہنچ گئی ہے۔ وہیں ہندوستان ، نیوزی لینڈ کو پیچھے چھوڑ کر کامن ویلتھ گیمز میں چوتھے نمبر پر پہنچ گیا ہے ۔ زرین سے پہلے ہندوستانی باکسر امت پنگھل اور نیتو گنگھاس نے اپنی شاندار کارکردگی کو جاری رکھتے ہوئے گولڈ میڈل جیتے۔ ان دونوں باکسرز نے اپنے اپنے میچوں کے فائنل میں میزبان ملک انگلینڈ کے کھلاڑی کو شکست دی۔ اس طرح پنگھل نے پچھلے مرحلہ کے اسلور میڈل کا رنگ بہتر کیا۔ انہوں نے مردوں کے فلائی ویٹ (48-51 کلوگرام) زمرے میں یوروپی چیمپئن شپ میں سلور میڈل جیتنے والے میکڈونلڈ کیران کو 5-0 سے شکست دی ۔
ٹریپل جمپ میں ایلڈوس پال اور عبد اللہ ابوبکر نے جیتے میڈل ہندوستانی کھلاڑیوں نے کامن ویلتھ گیمز2022 کے ٹریپل جمپ مقابلے میں اتوار کو 2 میڈل جیتے ہیں۔ برمنگھم میں اتوار کو ایلڈوس پال اور عبداللہ ابوبکر نے ملک کیلئے سونے اور چاندی کے تمغے جیتے۔ ہندوستان اس ایونٹ میں برانز میڈل بھی جیت سکتا تھا، لیکن پروین چتراویل معمولی فرق سے برمودا کے پیرینچیف سے پیچھے رہ گئے ۔ ایلڈوس پال نے 17.03 میٹر کی دوری طے کر کے گولڈ میڈل جیتا۔ وہیں عبداللہ دوسرے نمبر پر رہے، جنہوں نے 17.02 میٹر چھلانگ لگائی۔ پیرنچیف نے 16.92 میٹر کی دوری طے کی، جبکہ چوتھے نمبر کے پروین نے 16.89 میٹر کی دوری طے کی ۔
خواتین ہاکی ٹیم نے برانز میڈل جیت کر رقم کی تاریخ  وہیں اس سے پہلے ہندوستانی خواتین ہاکی ٹیم نے برمنگھم کامن ویلتھ گیمس 2022 میں برانز میڈل جیت کر تاریخ رقم کردی۔ ہندوستان نے برانز میڈل میں گزشتہ چمپئن نیوزی لینڈ کو شوٹ آوٹ میں 1-2 شکست دی۔ ہندوستان کا کامن ویلتھ گیمس تاریخ میں اوور آل یہ تیسرا میڈل ہے۔ اس سے پہلے ہندوستان نے سال 2002 میں گولڈ جیتا تھا جبکہ سال 2006 میں ہندوستانی ٹیم نے سلور پر قبضہ کیا تھا۔
پی وی سندھو کامن ویلتھ گیمز کے فائنل میں وہیں دوسری طرف کامن ویلتھ گیمز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پی وی سندھو نے فائنل میں جگہ بنالی ہے۔ ہندوستان کی بیڈمنٹن کھلاڑی نے اتوار کو کھیلے گئے خواتین کے سنگلز سیمی فائنل میں سنگاپور کی کھلاڑی کو شکست دی۔ پی وی سندھو اب گولڈ میڈل کے لئے پیر کو کورٹ میں اتریں گی ۔