delhi exit poll result 2020 : عام آدمی پارٹی کو بڑی سبقت ، مل سکتی ہیں اتنی سیٹیں
01:38PM Sat 8 Feb, 2020

دہلی اسمبلی انتخابات کیلئے ووٹنگ کا وقت ختم ہونے کے ساتھ ہی ایگزٹ پولس ( delhi exit poll result 2020 ) کے آنے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے ۔ تقریبا سبھی ایگزٹ پولس کے مطابق دہلی میں اروند کیجریوال کی ایک مرتبہ پھر حکومت بننے جارہی ہے ۔ تاہم گزشتہ اسمبلی الیکشن کے مقابلہ میں اس مرتبہ عام آدمی پارٹی کی کچھ سیٹیں کم ہوسکتی ہیں ۔
ہفتہ کو ہوئی ووٹنگ میں شام کو ساڑھے پانچ بجے تک تقریبا 55 فیصد ووٹرس نے اپنے حق راہی کا استعمال کیا ۔ پچھلی مرتبہ کی ووٹنگ کے مقابلہ میں اس مرتبہ پولنگ کی رفتار دھیمی رہی ۔ 2015 میں 67 فیصد لوگوں نے اپنے حق رائے کا استعمال کیا تھا ۔
ٹائمس ناو – ایپسوس ایگزٹ پول
ٹائمس ناو – ایپسوس کے ایگزٹ پول کے مطابق دہلی میں اس مرتبہ عام آدمی پارٹی کو 44 سیٹیں مل سکتی ہیں جبکہ بی جے پی اور اس کی اتحادی پارٹیوں کے کھاتے میں 26 سیٹیں جاسکتی ہیں ۔ کانگریس اس مرتبہ بھی اپنا کھاتہ کھولنے میں ناکام رہ سکتی ہے ۔
ریپبلک – جن کی بات ایگزٹ پول
ریپبلک – جن کی بات کے ایگزٹ پول کے مطابق عام آدمی پارٹی کو 48 سے 61 سیٹیں جبکہ بی جے پی کو 9 سے 21 سیٹیں مل سکتی ہے ۔ اس ایگزٹ پول کے مطابق اس مرتبہ کانگریس اپنا کھاتہ کھول سکتی ہے اور اس کو ایک سیٹ مل سکتی ہے ۔
نیتا - نیوز ایکس کے ایگزٹ پول
نیتا - نیوز ایکس کے ایگزٹ پول کے مطابق عام آدمی پارٹی کو 53 سے 57 سیٹیں اور بی جے پی کو 11-17 سیٹیں مل سکتی ہیں جبکہ کانگریس کو صفر سے 2 سیٹیں مل سکتی ہیں ۔