بھٹکل قومی شاہراہ پشپانجلی کراس پر ٹپر نے بائک سوار کو کچل دیا: بائک سوار کی موقع پر ہی موت

02:09PM Wed 21 Sep, 2022

بھٹکل : 21 ستمبر، 2022 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل قومی شاہراہ منکولی میں پشپانجلی کراس پر سڑک پار کر رہے ایک بائک سوار پر ٹپرچڑھ جانے  کے نتیجے میں  اس شخص کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی ہے جس کی شناخت مٹھلی کے رہائشی منجوناتھ گونڈ اکی حیثیت سے کی گئی ہے۔ اطلاع کے مطابق منجوناتھ آج صبح قریب 9:15 بجےبازار جانے کے لیے گھر سے  نکلا تھا اور سڑک پار کرنے کے لیے کھڑا ہوا تھا  کہ شیرور کی طرف سے بھٹکل کی طرف آرہے ایک ٹپر نے پہلے کار کو ٹکر دے دی اور پھر بائک لے کر  شاہراہ کے درمیان یو ٹرن پر کھڑے منجوناتھ کو  بائک سمیت کچل ڈالا  جس کے نتیجے میں بائک سوار کے سر پر  گہری چوٹ لگی اوربہت زیادہ خون رسنے کے نتیجے میں وہ وہیں فوت ہو گیا ۔ حادثہ کے فوری بعد پولس جائے واردات پر پہنچی اور معاملہ درج  کرتے ہوئے نعش کو سرکاری اسپتال روانہ کیا ، جس کے بعد کاغذی کارروائی کے بعد نعش کو اہل خانہ کے حوالہ کیا گیا ۔