شیموگہ سے مرڈیشور تفریح کے لیے پہنچے دو سیاح ڈوب کر ہلاک

02:55PM Sun 11 Jul, 2021

بھٹکل: 11 جولائی 21 (بھٹکلیس نیوز بیورو) مرڈیشور مندر میں پوجا پاٹ کے بعد سمندری لہروں کا لطف لینے سمندر میں اترے شیموگہ کے چار سیاحوں میں سے دو سیاح ڈوب کر ہلاک ہو گئے ہیں جس میں سے ایک کی لاش بر آمد کر لی گئی ہے جبکہ دوسرے کی تلاش جاری ہے۔ مرنے والوں کی شناخت  منجوناتھ (26) اور منی کانت (32) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ اس میں سے منجوناتھ کی لاش مقامی ماہی گیروں کی مدد سے ڈھونڈ لی گئی ہے جبکہ منی کانت کی لاش کا اب تک پتہ نہیں لگ پایا ہے۔ اطلاع کے مطابق شیموگہ سے چار افراد  آج صبح تفریح کے لیے مرڈیشور آئے ہوئے تھےاور پوجا پاٹ کے بعد تین سیاح سمندر میں اتر گئے تھے،  اس دوران ایک تیز موج نے تینوں کو لپیٹے میں لے لیا تاہم ان میں سے ایک نے قریبی پتھر پر چڑھ کر اپنی جان بچالی جبکہ دو لوگ سمندری لہروں کی بھینٹ چڑھ گئے۔ اس تعلق سے مرڈیشور پولس معاملہ درج کرتے ہوئے چھان بین میں جٹ گئی ہے۔