بھٹکل عیدگاہ میں  سوا سات بجے ادا کی جائے گی عید الفطر کی دوگانہ

11:29AM Thu 20 Apr, 2023

بھٹکل: 20 اپریل، 2023 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل میں آج 29رمضان ہے اور آج رات چاند دیکھے جانے پر کل بروز جمعہ اور 30 روزے مکمل ہونے پر سنیچر کے روز صبح 07:15 بجے عید کی دوگانہ عیدگاہ میں ادا کی جائے گی۔ اس کی اطلاع عیدگاہ انتظام کمیٹی کی جانب سے جاری کیے گیے اعلامیے میں دی گئی ہے۔ اطلاع کے مطابق عید گاہ جانے کے لیے جلوس ٹھیک پاؤنے سات (6:45) کو جامع مسجد بھٹکل سے روانہ ہوگا۔ تمام حضرات سے جائے نماز ساتھ لے کر آنے کی اپیل کی گئی ہے ۔