بھٹکل اسمبلی حلقے سے منکال وئیدیا کی زبردست جیت: بھٹکل سرکل پر منایا جارہا ہے جیت کا جشن

09:30AM Sat 13 May, 2023

بھٹکل: 13 مئی،2023 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل ہوناور اسمبلی حلقے سے کانگریس کے امیدوار منکال وئیدیا نے زبردست جیت حاصل کی ہے اور اپنے حریف سمجھے جانے والے بی جے پی امیدوار سنیل نائک کو قریب 32 ہزار ووٹوں سے شکست دے دی ہے۔ خیال رہے کہ اس بار بھٹکل ہوناور اسمبلی حلقے سے کل نو امیدوار میدان میں تھے جس میں دو آزاد امیدوار بھی شامل تھے۔ کانگریس پارٹی کے امیدوار کی جیت کا جشن منانے کے لیے بھٹکل شمس الدین سرکل پر عوام بڑی تعداد میں جمع ہورہے ہیں اور کانگریس کی جیت پر خوشیاں منارہے ہیں۔ [embedyt] https://www.youtube.com/watch?v=lpxT0Lu4TWI[/embedyt]