بھٹکل میں دکانوں کو بند کرانے پر دکانداروں نے کیا احتجاج: بھٹکل کے قریبی علاقوں میں دکانوں کو کھلا رکھنے پر جتایا اعتراض
02:17PM Mon 26 Apr, 2021
بھٹکل: 26 اپریل، 2021 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ریاست میں کورونا کرفیو کے دوران 2 مئی تک ویک اینڈ کرفیو کے علاوہ بقیہ دنوں میں صرف ضروری اشیاء کی دکانوں کو کھلا رکھنے کی اجازت دی گئی ہے جبکہ کپڑوں، جوتوں ، جویلری اور برتن وغیرہ کی دکانوں کو بند کرنے کے احکامات نافذ کیے گئے ہیں۔
لیکن رمضان المبارک میں دکانداروں نے اپنا نقصان ہوتا دیکھ کر اس کرفیو کی مخالفت کی اور آج صبح بھٹکل مین روڈ پر واقع اپنی دکانوں کو کھلا رکھا ۔ جب میونسپال افسران دکانوں کو بند کرنے پہنچے تو انہیں دکانداروں نے آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے اپنے نقصان کی بھرپائی کے متعلق سوالات کیے ۔ اس موقع پر دکانداروں نے میونسپال افسران اور پولس اہلکاروں سے پوچھا کہ جب بھٹکل کے قریب ہی شرالی اور مرڈیشور میں کپڑوں وغیرہ کی دکانیں کھلی ہیں تو پھر بھٹکل میں اس کو بند کرنا کیا معنی رکھتا ہے؟؟اس موقع پر دکانداروں نے دوسری ضروری اشیاء کی دکانوں کے کھلا رہنے پر بھی اعتراض جتایا اور پوچھا کہ کویڈ کی ہدایات پر وہاں بھی عمل نہیں ہورہا ہے تو پھر آپ اس کو بند کیوں نہیں کر رہے ہیں؟۔
پولس اہلکاروں نے دکانداروں کو سمجھاتے ہوئے کہا کہ یہ ہدایات انہیں ریاستی حکومت کی طرف سے دی گئی ہیں اور اس پر عمل کرنا ہمیں ضروری ہے اگر کہیں بھی کوئی ایسی دکان کھلی ہے جس کی اجازت نہیں ہے تو پھر اس پر کارروائی کی جائے گی۔
اس موقع پر میونسپال چیف افسر، پولس انسپکٹر دیواکر، سی پی آئی سوما وغیرہ موجود تھے۔