بھٹکل کوکتی نگر میں مسجد سارہ کا ہوا افتتاح

04:25PM Sun 11 Apr, 2021

بھٹکل: 11 اپریل، 2021   (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل کوکتی نگر  عبداللہ ابن مسعودؓ روڈ پر آ ج عصر کی نماز کے ساتھ ہی مسجد سارہ کا افتتاح عمل میں آیا ۔ اس موقع پر علماء کرام نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے مسجد کی اہمیت بیان کرتے ہوئے  اس کو آباد کرنے کی فضیلت بیان کی ۔   جناب مولانا عبدالعلیم قاسمی صاحب ،جناب مولانا عبدالعلیم صاحب خطیب ندوی، جناب محتشم عبدالرحمن صاحب،جناب صادق پلور صاحب اور جماعت المسلمین کے دیگر ذمہ داران اس موقع پر موجود رہے۔