Cyclone Fengal Makes Landfall, Likely To Cross Tamil Nadu Coast In 3 Hours
08:20PM Sat 30 Nov, 2024
گردابی طوفان ’فینگل‘ نے تمل ناڈو اور پڈوچیری کے کئی حصوں میں دستک دے دی ہے۔ فینگل کی آمد سے قبل ہی تمل ناڈو کے کئی علاقوں میں زوردار بارش ہو رہی تھی اور اب بارش کے ساتھ ساتھ طوفان بھی دیکھنے کو مل رہا ہے۔ اس طوفان کا اثر چنئی ہوائی اڈے پر بھی پڑا ہے جہاں پروازیں متاثر ہوئی ہیں۔ مشکل حالات کو دیکھ کر ہوائی اڈہ فوری طور پر 7 بجے تک کے لیے بند کر دیا گیا، حالانکہ حالات دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ 7 بجے کے بعد بھی پروازوں کی آمد و رفت میں پریشانی ہو سکتی ہے۔ اس کی وجہ سے مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق تمل ناڈو میں فینگل کی وجہ سے آئے طوفان نے ایک شخص کی زندگی لے لی۔ بتایا جا رہا ہے کہ طوفان کی وجہ سے ایک شخص بجلی کے کرنٹ کی زد میں آ گیا، جس سے اس کی موت ہو گئی۔ کئی علاقوں میں سیلاب کا نظارہ بھی دیکھنے کو مل رہا ہے جس سے ٹریفک نظام بری طرح متاثر ہوا ہے۔ انتظامیہ نے راحت و بچاؤ کی تیاریاں تیز کر دی ہیں۔

اس درمیان تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن نے کنٹرول روم میں پہنچ کر حالات کی نگرانی شروع کر دی ہے۔ انھوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر طوفان سے متعلق اَپڈیٹ بھی جاری کیا ہے اور زمین پر کام کرنے والے والنٹیرس سے شکریہ کہا ہے۔ ساتھ ہی انھوں نے بھروسہ دلایا ہے کہ حکومت کی کوششوں اور احتیاطی اقدام سے لوگوں کو زیادہ پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ وزیر اعلیٰ نے والنٹیرس کو یہ یقین بھی دلایا ہے کہ ان کے مطالبات پر فوری توجہ دی جائے گی۔
جہاں تک پڈوچیری کا معاملہ ہے، فینگل کا اثر وہاں بھی صاف دکھائی پڑ رہا ہے۔ تیز ہوائیں اور بارش ساحلی علاقوں میں خوفناک حالات پیدا کرنے کا اشارہ دے رہی ہیں۔ حالانکہ انتظامیہ کی جانب سے احتیاطی اقدام پہلے ہی اٹھائے جا چکے ہیں۔ گردابی طوفان فینگل کے پیش نظر افسران نے مقامی لوگوں کو ہفتہ کے روز گھروں میں رہنے کا مشورہ دیا ہے۔ افسران نے یہ بھی جانکاری دی کہ ہفتہ کے روز پڈوچیری میں سبھی اسکول اور کالج بند رہیں گے۔