بالی ووڈ اداکار سونو سود کے ممبئی آفس پہنچی انکم ٹیکس محکمہ کی ٹیم
04:05PM Wed 15 Sep, 2021

ممبئی : سونوسود کے ممبئی آفس پر انکم ٹیکس محکمہ نے سروے کیا ہے ۔ خبر ہے کہ چھ الگ الگ علاقوں میں یہ چھاپہ ماری کی گئی ہے ۔ بتادیں کہ گزشتہ ماہ ہی سونو سود کو دہلی سرکار نے اسکولی بچوں کیلئے شروع کئے مینٹرشپ پروگرام کا برانڈ امبیسڈر بنایا ہے ۔
غور طلب ہے کہ گزشتہ ماہ اگست میں دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال سے سونو سود کی ملاقات ہوئی تھی ۔ اس ملاقات کے بعد وزیر اعلی کیجریوال اور اداکار سونو سود نے مشترکہ طور پر میڈیا سے بھی خطاب کیا تھا ۔ وزیر اعلی کیجریوال نے کہا تھا کہ سونو سود دہلی حکومت کے خاص پروگرام 'دیش کے مینٹرس' کا برانڈ امبیسڈر بننے کیلئے تیار ہوگئے ہیں ۔
بتادیں کہ کورونا وبا کے درمیان سونو سود بالی ووڈ کے ایک ایسے اسٹار رہے ہیں جو گزشتہ ڈیڑھ سال سے ضرورت مندوں کی مدد کر رہے ہیں ۔ اسی لئے انہوں نے لوگوں کے دلوں کو اپنی خاص جگہ بنالی ہے ۔ جس طرح سونو بے لوث لوگوں کی خدمت کر رہے ہیں ، اس سے وہ حقیقی زندگی میں بھی ہیرو بن چکے ہیں ۔