’ٹریکٹر ریلی‘ کے بعد یکم فروری کو کسان مظاہرین کریں گے ’پارلیمنٹ ہاؤس مارچ‘
03:38PM Mon 25 Jan, 2021
کرانتیکاری کسان یونین کے لیڈر درشن پال کا کہنا ہے کہ یکم فروری کو بڑی تعداد میں کسان الگ الگ مقامات سے پیدل پارلیمنٹ ہاؤس تک مارچ کریں گے۔ قابل غور ہے کہ بجٹ اجلاس کا پہلا مرحلہ 29 جنوری سے 15 فروری تک چلے گا۔ یکم فروری کو مودی حکومت اپنا بجٹ پیش کرے گی۔
دہلی بارڈر پہنچ کر پروفیسر علی جاوید نے بڑھایا کسانوں کا حوصلہ
مشہور و معروف سماجی کارکن اور دہلی یونیورسٹی میں پروفیسر علی جاوید نے آج دہلی بارڈر پر پہنچ کر کسان مظاہرین کی حوصلہ افزائی کی۔ انھوں نے کسانوں کے ساتھ زمین میں بیٹھ کر زرعی قوانین کے خلاف مظاہرہ بھی کیا اور کسان مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیا زرعی قانون کسانوں کے خلاف ہے اور حکومت کو اسے ہر حال میں واپس لینا چاہیے۔
