ریاستی سطح کے' کِک باکسنگ ' مقابلے میں بھٹکل کے طلبہ نے بکھیرا جلوہ: دو طلبہ قومی سطح کے لیے منتخب

04:32PM Thu 12 Aug, 2021

بھٹکل: 12 اگست، 2021 (بھٹکلیس نیوز بیورو) میسور میں منعقد  ریاستی سطح کے 'کِک باکسنگ' مقابلوں میں بھٹکل کے طلبہ نے اپنا جلوہ بکھیرتے ہوئے تین طلائی تمغوں ( گولڈ میڈل ) اور دو کانسے کے تمغوں(برونز میڈل)   پر قبضہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق  بدھ کے روز میسور میں 18/سال سے اوپر والوں کے لیے منعقد اس مقابلے میں بھٹکل کی ناگاشری وی نائک نے پوائنٹ فائٹنگ مقابلے  کے لڑکیوں کے زمرے  میں اول مقام اور کریٹیو فورم میں بھی اول مقام حاصل کرتے ہوئے  گولڈ میڈل  کی حقدار ہوئی ہے جبکہ محمد شماس شیخ نے بھی پوانئٹ فائٹنگ  کے مردوں کے زمرے میں اول مقام حاصل کیا ہے۔   اسی طرح  کک لائٹ مقابلوں میں یوگیش آر نائک اور لو کانٹیکٹ مقابلے میں محمد مکرم صوبیدار نے کانسے کا تمغہ (برونز میڈل)  حاصل کیا ہے۔ ان میں سے دو طلبہ ناگا شری اور محمد شماس گوا میں منعقد ہونے والے قومی سطح کے مقابلوں میں حصہ لیں گے۔ اس موقع پر بھٹکل شوٹوکون کراٹے کے ذمہ داران اور دیگر حضرات نے جیتنے والوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔