ڈاکار ریلی کا چھٹا مرحلہ قطر ی ڈرائیور کے نام رہا

03:33PM Sat 12 Jan, 2013

ڈاکار ریلی کا چھٹا مرحلہ قطر ی ڈرائیور کے نام رہا   انقرہ :دُنیا کی سب سے طویل ڈاکار ریلی کا چھٹا مرحلہ قطر کے نصیر العطایا نے جیت لیا تاہم پوائنٹس ٹیبل پر فرانس کے سٹیفن پیٹر ہینسل کی پہلی پوزیشن بدستور برقرار ہے۔ موٹربائیک کیٹگری میں چلی کے فرانسسکو لوپیز نے فتح کے چھنڈے گاڑھے ۔ڈاکار ریلی کا چھٹا مرحلہ جو پیرو کے علاقے اریکا سے شروع ہوا،چلی کے سرحدی شہرکالاما میں اختتام پذیر ہوا، چار سو اڑتیس کلومیٹر طویل اس مرحلے میں قطر کے نصیر العطایا نے صحرائی راستوں پر اپنی مہارت ثابت کرتے کامیابی حاصل کی ،یہ ڈاکار ریلی میں ان کی تیسری سٹیج وکٹری ہے ،تاہم نصیر العطایا پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ، فرانس کے اسٹیفن پیٹر ہینسل کی مجموعی برتری ختم کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکے ہیں،جنہیں اٹہتر سیکنڈ کی برتری حاصل ہے ۔چھٹے مرحلے میں پیٹر ہینسل دوسرے نمبر پر رہے۔ان کے ٹیم میٹ اسپین کے روما گاڑی ریت میں پھسنے کے سبب چھٹے مرحلے سے دستبردار ہوگئے ۔موٹربائیک کیٹگری میں چلی کے فرانسسکو پہلے ،پرتگال کے روبن فاریا دوسرے اور سائیرل تیسرے نمبر پر ہیں ۔