رابطہ سوسائٹی میں منعقد ہوا مفت ہیلتھ چیک اپ کیمپ: تین سو سے زائد افراد کا کیا گیا معائنہ
03:29PM Sun 12 Dec, 2021

بھٹکل: 12 دسمبر، 2021 (بھٹکلیس نیوز بیورو) انڈین نوائط فورم اور انڈیانا اسپتال مینگلورو کی جانب سے مشترکہ طور پر آج رابطہ سوسائٹی میں منعقد ہوئے ہیلتھ چیک اپ کیمپ سے 318 افراد نے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی تشخیص کی۔
کیمپ کے باقاعدہ آغاز سے پہلے افتتاحی تقریب منعقد کی گئی تھی جس میں قاضی جماعت المسلمین مولانا عبدالرب خطیبی ندوی، قاضی مرکزی خلیفہ جماعت المسلمین مولانا خواجہ معین الدین اکرمی مدنی، صدر مجلس اصلاح و تنظیم جناب ایس ایم سید پرویز، صدر انڈین نوائط فورم جناب عبدالمجید جوکاکو، سکریٹری جنرل بھٹکل مسلم خلیج کونسل جناب عتیق الرحمٰن منیری ، ڈاکٹر یوسف کمبلے نے شرکت کی اور صحت کے متعلق بیدار رہنے اور اس تعلق سے فکر کرنے کی ترغیب دی ۔ ساتھ ہی ساتھ آئی این ایف اور انڈیانا اسپتال والوں کو بھی اس اقدام کے لیے مبارکباد پیش کی۔
https://www.youtube.com/watch?v=Dap99MCsnL8

