Chinnaswamy Stadium Stampede: RCB victory parade turns into a nightmare, over 11 dead, umpteen injured due to stampede outside M Chinnaswamy stadium
07:33PM Wed 4 Jun, 2025

کرکٹ کا جنون اس بار چنا سوامی اسٹیڈیم کے باہر خطرے کی حد تک پہنچ گیا۔ منگل کی شام جیسے ہی بارش نے رفتار پکڑی ۔اسٹیڈیم کے گیٹ نمبر ایک کے باہر کھڑے ہزاروں مداحوں کے بیچ بھگدڑ مچ گئی۔ اس افسوس ناک واقعہ میں متعدد افراد کے ہلاک ہونے کی خبر ہے جبکہ درجنوں افراد زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس کے لاٹھی چارج کے بعد یہ بھگدڑ مچی ہے۔یہ بھگدڑ تب مچی جب رائل چیلنجرس بنگلورو کے آئی پی ایل کا خطاب جیتنے کا جشن منایا جارہا تھا۔ یہ دردناک واقعہ آر سی بی کی وکٹری پریڈ کے دوران پیش آیا۔
کرناٹک اسٹیٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام وکٹری پریڈ میں کرکٹ شائقین کی بڑی تعداد جمع تھی۔
واضح رہے کہ کل آئی پی ایل کے فائنل میچ میں رائل چیلنجرس بنگلورو نے پنجاب گنگز کو شکست دے کر آئی پی ایل کی تاریخ میں پہلی مرتبہ خطاب جیتا تھا۔