بھٹکل میں کل منگل کو منعقد ہورہا ہے میگا ہیلتھ کیمپ: مختلف بیماریوں کی مفت دوائیوں اور علاج کی ہوگی سہولت

04:43PM Mon 18 Apr, 2022

بھٹکل: 18 اپریل، 2022 (بھٹکلیس نیوز بیورو) آزادی کے 75 سال مکمل ہونے کی خوشی میں 'آزادی  کا امرت مہوتسوا' کے نام سے ملک بھر میں تعلقہ سطح پر میگا ہیلتھ کیمپ منعقد ہورہا ہے جو کہ بھٹکل میں 19 اپریل   بروز منگل کو منعقد ہوگا۔ اس کی جانکاری تعلقہ ہیلتھ افسر  ڈاکٹر سویتا کامت نے دی وہ یہاں تعلقہ اسپتال بھٹکل میں اخباری نمائندوں سے مخاطب تھی۔ انہوں نے اس کیمپ کی تفصیلات دیتے ہوئے کہا کہ یہ کیمپ صبح 09:00 بجے شروع  ہوکر  04:30 بجے  تک چلے گا ۔ انہوں نے کہا کہ اس کیمپ کی خصوصیت یہ ہے  کہ جن بیماریوں کا عام طور پر سرکاری اسپتال میں علاج نہیں ہوتا ہے وہ بھی کل کے اس کیمپ میں مفت  کیا جائے گا اور جو دوائیاں عام طور پر سرکاری اسپتال میں دستیاب نہیں ہوتی ہیں وہ بھی کل کےمیگا ہیلتھ کیمپ میں مفت دستیاب ہونگی۔ ڈاکٹر سویتا نے کہا کہ اس کیمپ میں تقریبا بار ہ سے چودہ الگ الگ بیماریوں کے علاج کے کاؤنٹر ہونگے جن میں بھٹکل سرکاری اسپتال کے ڈاکٹروںسمیت  دوسرے اسپتال سے بھی ماہر ڈاکٹر شریک رہیں گے۔ انہوں نے  عوام سے اس کیمپ سے بھر پور فائدہ اٹھانے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ اگر یہ کیمپ فائدہ مند ثابت ہوتا ہے تو آئندہ بھی اس طرح کا کیمپ منعقد کرنے کی کوشش کی جائے گی۔