بڑی خبر: سوربھ گانگولی نے بی سی سی آئی صدر کے عہدے سے دیا استعفیٰ

03:38PM Wed 1 Jun, 2022

ہندوستان کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کے صدر سوربھ گانگولی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ قیاس کیا جارہا ہے کہ سوربھ گانگولی سیاسی اننگ شروع کرنے جا رہے ہیں۔ ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے عظیم کپتانوں میں شمار موجودہ کپتانوں میں شمار موجودہ گانگولی نے ٹوئٹ کرکے اس کے بارے میں جانکاری دیتے ہوئے نئی اننگ کے اشارے دیئے ہیں۔ حالانکہ وہ نئی اننگ کیا ہوگی، اس کے بارے میں انہوں نے تفصیل سے کوئی جانکاری نہیں دی ہے، لیکن مانا جا رہا ہے کہ وہ بی جے پی کی طرف سے راجیہ سبھا جاسکتے ہیں۔ گزشتہ دنوں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ ان کے گھر پہنچ کر ملاقات کی ہے۔
حالانکہ گانگولی کی طرف سے اس بارے میں کوئی بیان نہیں دیا گیا ہے۔ سوربھ گانگولی نے ٹوئٹ کرکے کہا کہ میں کچھ ایسا شروع کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہوں، جو مجھے لگتا ہے کہ شاید بہت سے لوگوں کی مدد کرے گا۔ بنگال ٹائیگر کے نام سے مشہور سوربھ گانگولی نے ایک بہت جذباتی پیغام لکھا ہے۔ انہوں نے لکھا کہ 1992 میں انہوں نے کرکٹ میں اپنا سفر شروع کیا۔ اب اس کے 30 سال ہوچکے ہیں۔ تب سے کرکٹ نے انہیں کافی کچھ دیا ہے۔  
ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے عظیم کپتانوں میں شمار موجودہ کپتانوں میں شمار موجودہ گانگولی نے ٹوئٹ کرکے اس کے بارے میں جانکاری دیتے ہوئے نئی اننگ کے اشارے دیئے ہیں۔
امت شاہ کے گزشتہ دنوں سوربھ گانگولی کی رہائش گاہ پر جانے سے یہ قیاس آرائیاں تیز ہوگئی تھیں کہ سابق کرکٹر جلد ہی سیاست میں ہاتھ آزما سکتے ہیں۔ حالانکہ رات کے کھانے کو ایک قریبی خاندانی تعلقات بتایا گیا، جس کی سوربھ گانگولی، ان کی اہلیہ ڈونا گانگولی، سوربھ کے بڑے بھائی اسنیہ شیش گانگولی اور فیملی کے دیگر اراکین نے میزبانی کی۔