معروف اسلامی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کے خلاف آئی این اے نے جاری کیا دوبارہ نوٹس ، 30 مارچ کو کیا طلب

02:07PM Mon 20 Mar, 2017

نئی دہلی: مرکزی جانچ ایجنسی (این آئی اے) نے فرقہ وارانہ منافرت بھڑکانے اور غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام سے متعلق قانون کے مختلف دفعات کے تحت الزامات کا سامنا کررہے اسلامی مبلغ ڈاکٹر ذاکر نائک کے خلاف دوسرا نوٹس جاری کرکے انہیں 30مارچ کو پیش ہونے کے لئے کہا ہے۔ این آئی اے کے ایک سینئر افسر کے مطابق ذاکر نائک کے خلاف پہلے بھی نوٹس جاری کیا گیا تھا۔ جس میں ان سے 14مارچ کو ایجنسی کے سامنے حاضر ہونے کے لئے کہا گیا تھا۔ اس تاریخ پر ذاکر نائک این آئی کے سامنے حاضر نہیں ہوئے جس کیبعد انہیں دوسرا نوٹس جاری کرکے 30مارچ تک این آئی اے ہیڈکوارٹر میں پیش ہونے کے لئے کہا گیا ہے۔ ڈاکٹر ذاکر پر فرقہ وارانہ جذبات بھڑکانے اور غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام قانون کے مختلف دفعات کے تحت گذشتہ سال نومبر میں ایف آئی آر درج کی گئی تھی ۔ بنگلہ دیش کی راجدھانی ڈھاکہ میں گذشتہ سال ہوئے دہشت گردانہ حملے کے بعد ڈاکٹر نائک کی سرگرمیوں پر شبہ ظاہر کیا گیا تھا۔