Catch Them Reading! Adab-e-Atfaal Launches Fun-Filled Contest for Kids Under Reading Awareness Drive
05:49PM Tue 1 Jul, 2025

بھٹکل :یکم جولائ 25 (راست) ہر سال کی طرح امسال بھی ادارہ ادب اطفال بھٹکل کی طرف سے بچوں کے درمیان کتابیں پڑھنے کا ایک دلچسپ اور انوکھا مقابلہ منعقد ہونے جا رہا ہے جس میں شریک ہوکر بچے ڈھیرسارے انعامات کے حق دار بن سکتے ہیں۔اس کی اطلاع ناظم شعبہ کتب خانہ ادارہ ادب اطفال کی طرف سے دی گئی ہے۔
اطلاع کے مطابق اس کے لیے بچے مولانا عبدالباری لائبریری اوربچوں کی فطرت لائبریری سے فارم پر کرکے کتابیں حاصل کرسکتے ہیں ۔
اس تعلق سے مزید تفصیلات نیچے دی جارہی ہیں:
- ہر مہینے سب سے زیادہ صفحات کامطالعہ کرنے والے کو ننھا قاری ایوارڈ ،ممتاز بچوں کو خصوصی انعامات اور ٹرافی و سند سے نوازا جائے گا ۔
- 1447ھ سال کے آخر میں فخر اطفال ایوارڈ مزید ممتاز بچوں کو خصوصی انعامات سے نوازا جائے گا ۔
- آل انڈیا ادب اطفال سوسائٹی دہلی کی طرف سے بھی ایوارڈ اور خصوصی انعامات دیے جائیں گے۔
بچوں کو تین گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے
- سفلیٰ:6سے 8سال تک کے بچوں کے لیے
- وسطیٰ:9 سے 12سال تک کے بچوں کے لیے
- علیا: 13سے 18تک کے بچوں کے لیے
مزید تفصیلات کے لیے ادارہ ادب اطفال کے دفتر سے رابطہ کر سکتے ہیں۔