روپئے کے بعد حکومت نے سونے پر بھی کسا شکنجہ، اب خواتین رکھ سکتی ہیں صرف 500 گرام سونا
12:57PM Thu 1 Dec, 2016

نئی دہلی۔ روپئے کے بعد مرکزی حکومت نے سونے پر سختی دکھائی ہے۔ وزارت خزانہ نے سونا رکھنے کی حد متعین کر دی ہے۔ اب شادی شدہ خواتین 500 گرام سونا ہی رکھ سکتی ہیں جبکہ پشتینی زیورات پر ٹیکس نہیں لگے گا۔
وہیں، غیر شادی شدہ خواتین کے لئے یہ حد کم کرکے محض 250 گرام کر دی گئی ہے۔ حکومت نے مردوں کو بھی اس دائرے میں لاتے ہوئے انہیں 100 گرام سونا رکھنے کی اجازت دی ہے۔ تاہم، پشتینی سونے کو حکومت نے اس حد سے باہر رکھا ہے۔ حکومت کے اس فیصلے کے آتے ہی جویلرس میں ہلچل سی مچ گئی ہے۔ حکومت نے صاف کر دیا ہے کہ سونے پر پہلے کے قوانین میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔
حکومت کی طرف سے نظر ثانی اس قانون کے تحت اگر کسی شخص کے پاس حکومت کی طرف سے مقرر حد سے زیادہ غیر اعلانیہ سونا پایا گیا تو اسے ضبط کر لیا جائے گا۔ وہیں، اگر آپ غیر اعلانیہ سونے کی تفصیلات دے دیتے ہیں تو آپ ٹیکس دے کر اپنا سونا بچا سکتے ہیں۔