دکشن کینرا کی ڈپٹی کمشنر کا بینگلور تبادلہ: ڈاکٹر راجیندر بنے نئے ڈی سی

12:45PM Tue 28 Jul, 2020

مینگلورو: 28 جولائی 20  (بھٹکلیس نیوز بیورو) دکشن کینرا کی ڈپٹی کمشنر سندھو پی روپیش کا بینگلورو تبادلہ کیا گیا ہے اور ان کی جگہ ڈاکٹر راجیندر کو دکشن کینرا کا نیا ڈی سی مقرر کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ سندھو پی روپیش نے کل ایک بیان جاری کرتے ہوئے ضلع میں جانوروں کی سپلائی کے دوران چھیڑ چھاڑ کرنے والوں پر سخت قانونی کارروائی کی دھمکی دی تھی جس کے بعد ان کو سوشیل میڈیا پر جان سے مارنے کی دھمکی بھی ملی تھی۔ ان سب کو دیکھتے ہوئے ریاستی حکومت نے بینگلور میں الیکٹرانک ڈلیوری سٹیزن سرویس میں بطور ڈائریکٹر ان کا تقرر کیا ہے۔ ڈاکٹر راجیندر اسے قبل ضلع پنچایت کے سی ای او اور پتور کے اسسٹنٹ کمشنر کی حیثیت سے فرائض انجام دے چکے ہیں۔