متحدہ عرب امارات کے ذریعہ آئی ایس آئی ایس سے رابطہ کے الزام میں وطن بھیج دیے گئے کاسرگوڈ کے سات افراد کی تحقیقات کرے گی این آئی اے

01:36PM Thu 7 Jan, 2021

کاسرگوڈ : 7 جنوری،2021 ( ذرائع) قومی تفتیشی ایجنسی (این آئی اے) نے کاسرگوڈ سے تعلق رکھنے والے ان سات افراد کی تفتیش شروع کردی ہے جنہیں متحدہ عرب امارات نے  ممنوعہ تنظیم داعش(ISIS) سے رابطوں کی وجہ سے ہندوستان بھیج دیا تھا۔ این آئی اے نے ان ساتوں افراد کے پاسپورٹ اپنے قبضے میں لے لئے ہیں جن کا تعلق کاسرگوڈ ، ٹریکرپپلورا اور پڈنہ سے ہے۔ بتایا گیا ہے کہ یہ سات افراد داعش میں شامل ہونے کے الزام میں گرفتار کیے گئے تھے اور متحدہ عرب امارات کی جیل میں بند تھے۔ جس کے بعد انہیں اکتوبر کے مہینے کے دوران ہندوستان بھیج دیا گیا تھا۔ ان کی یہاں آمد کے بعد پولیس اور محکمہ انٹلی جنس دونوں نے ان سے پوچھ گچھ کی تھی اور معلومات اکٹھی کی تھیں۔ اب، این آئی اے نے انہیں کوچی طلب کیا ہے جہاں ان سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔ ان کے پاسپورٹ اور دیگر اہم دستاویزات ایجنسی نے اپنے قبضہ میں لے لیے ہیں۔