اتر کینرا میں ضلع پنچایت سی ای او کی حیثیت سے دو سال سے خدمات انجام دے رہے محمد روشن کا ہوا ہاویری تبادلہ
03:20PM Sat 5 Dec, 2020
کاروار: 5 دسمبر،20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ضلع اتر کینرا میں دو سال سے ضلع پنچایت کے چیف ایکزیکٹیو آفیسر کے طور پر خدمات انجام دے رہے محمد روشن کا تبادلہ ہاویری ضلع پنچایت میں کردیا گیا ہے او ر ان کی جگہ کاروار اسسٹنٹ کمشنر کے طور پر خدمات انجام دے رہی ایم پریانگا کونئے سی ای او کی حیثیت سے مقرر کیا گیا ہے۔
پریانگا ایم گزشتہ ایک سال سے کاروار اے سی کے طور پر خدمات انجام دے رہی تھیں اور سٹی میونسپل کاونسل کے نگراں کمشنر کا چارج بھی سنبھال رہی تھیں۔