ریاست میں جون کے پہلے ہفتے میں منعقد ہونگے ایس ایس ایل سی امتحانات۔ مئی کے دوسرے ہفتے میں پی یو سی دوم کا ہوگا امتحان: وزیر سریش کمار کا بیان

04:32PM Wed 6 Jan, 2021

ببینگلورو: 6 جنوری،21 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ریاستی وزیر برائے ثانوی تعلیمات سریش کمار نے آج اعلان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست میں تعلیمی سال 2020-21 کے ایس ایس ایل سی امتحانات جون کے پہلے ہفتے میں منعقد ہونگے۔ انہوں نے پی یو بورڈ کے تعلق سے بھی کہا کہ پی یو سی دوم کے امتحانات اس بار مئی مہینے کے دوسرے ہفتے میں منعقد ہونگے۔   ریاستی وزیر نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر اس کی اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ امتحانات کے دوران طلبہ کی حفاظت کا پورا خیال رکھا جائے گا اور اس سے قبل اسکول اور کالج میں ان کے نصاب کی تکمیل پر بھی مکمل دھیان دیا جائے گا۔ انہوں نے طلبہ کو دل لگا کر پڑھائی کرنے کی ترغیب دی ہے۔