بے روزگاری کے مسئلہ کو حل کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیو کمار
11:41AM Sun 28 May, 2023

بنگلورو میں آج 1500 سے زیادہ ملازمت کے خواہشمند افراد نے کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ انہوں نے کرناٹک پاور ٹرانسپورٹ کارپوریشن لمیٹڈ میں بھرتی کا عمل شروع کرنے کا مطالبہ کیا۔
اس موقع پر ڈی کے شیوکمار نے کہا ’’ہم نے عوام سے وعدہ کیا ہے کہ تمام خالی آسامیوں کو پر کیا جائے گا، کیونکہ یہ ہمارا فرض ہے۔ بے روزگاری کے کے مسئلے کو حل جانا ضروری ہے، کیونکہ یہ ہماری حکومت کی ترجیح ہے۔ ہم ملازمت کی آسامیوں پر کام شروع کریں گے، میں یہ نہیں کہہ سکتا کہ یہ 1 یا 2 دن میں ہو جائے گا لیکن یہ ہو جائے گا۔