کاسرگوڈ میں انسانیت سوز واقعہ: ماں نے اپنے ہی نو زائیدہ بچے کا ائر فون کیبل سے گلا گھونٹا
03:24PM Thu 7 Jan, 2021
کاسرگوڈ: 7 جنوری،21 (بھٹکلیس نیوز بیورو) کاسرگوڈ میں ایک ماں نے وحشی پن کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے ہی نوزائیدہ بچے کو ائرفون کیبل سے گلا گھونٹ کر مار دیا ہے۔ جس کے بعد پولس نے اس خاتون کو گرفتار کرلیا ہے۔خاتون کی شناخت شاہینہ (24)کے نام سے کی گئی ہے۔
اطلاع کے مطابق اس خاتون نے گھر والوں سے اپنے حمل کو اور پھر اس کے بعد اپنے جننے کو بھی چھپائے رکھا تھا اور زچکی کے بعداپنے بچےکو گلا گھونٹ کر پلنگ کے نیچے ڈال دیا تھا تاکہ موقع ملتے ہی اسے کہیں پھینک دے گی۔ لیکن عورت کے بد ن سے بہت زیادہ خون جاری ہونے کے سبب گھر والے اسے اسپتال لے گئے جہاں ڈاکٹروں نےگھر والوں کو زچکی کی بات بتاتے ہوئے بچے کو ڈھونڈنے کی صلاح دی جس کے بعد بچہ پلنگ کے نیچے سے مردہ حالت میں ملا۔بچےکی لاش کوپولیس نے اپنے قبضے میں لیا اور کنّور میڈیکل کالج ہاسپٹل میں اس کا پوسٹ مارٹم کروایا۔ رپورٹ سے معلوم ہوا کہ بچے کا گلا کسی باریک کیبل سے گھونٹا گیا ہے۔اس کے بعد شاہینہ نے پولیس کی پوچھ تاچھ میں اقرار کیا کہ اس نے ایئر فون کے کیبل سے اپنے بچے کا گلا گھونٹا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہینہ کو ایک دیڑھ سالہ بچہ ہے لیکن وہ اپنے ایک بچے کے بعد بہت جلد حاملہ ہوگئی تھی اور اس بات کو چھپانے کے لیے اس نے یہ وارادت انجام دی تھی۔حلانکہ یہ واردات 15 دسمبر کو انجام دی گئی تھی لیکن اب یہ بات سب کے سامنے آئی ہے۔