'محمدؐ کی تعلیمات' کے نام سے سوشیل میڈیا پر شائع ہورہی ہیں مختصر احادیث: آپ بھی اپنے موبائل سے دوسروں تک پہنچائیں محمدؐ کی تعلیمات

03:18PM Mon 28 Sep, 2020

بھٹکل: 28 ستمبر، 20 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل جامعہ اسلامیہ کے طلبہنے اپنے اساتذہ کی زیر سرپرستی سوشیل میڈیا پر حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات کو پھیلانے کے لیے ‘TEACHINGS OF PROPHET MUHAMMED (SAW)’ کے نام سے احادیث شائع کر رہے ہیں جو کہ اب تک 14 مختلف زبانوں میں سوشیل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارم سے شائع کی جارہی ہیں تاکہ پیغمبر محمدؐ کی تعلیمات کو عام کیا جاسکے۔ اسی کی ایک تعارفی نشست آج بھٹکل کی مولانا ابوالحسن اسلامک اکیڈمی میں منعقد کی گئی تھی جس میں علماء کرام و دانشوران نے اس کے مقاصد پر روشنی ڈالی  اور اس کو مزید بہتر بنانے کے لیے اپنے مشوروں سے نوازا۔ 'محمدؐ کی تعلیمات' کے نام سے سوشیل میڈیا پر شائع ہورہی ہیں مختصر احادیث: آپ بھی اپنے موبائل سے دوسروں تک پہنچائیں محمدؐ کی تعلیمات اس موقع پر مولانا الیاس جاکٹی ندوی، مولانا مقبول کوبٹے ندوی، مولانا عبدالعلیم خطیب ندوی، مولانا فواز منصوری ندوی، مولانا سمعان خلیفہ ندوی، جناب محسن شابندری، جناب عتیق الرحمٰن شابندری وغیرہ نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ آپ بھی اس کو اپنے موبائل پر اپنی پسندیدہ زبان میں حاصل کرسکتے ہیں اور دوسروں تک پہنچا کر اس کار خیر میں اپنا بھی حصہ لگا سکتے ہیں۔ ان احادیث کو اپنے نمبر پر پانے کے لیے میسج میں ADD ME لکھیں اور 0917795040474 پر بھیجیں۔

یا اس پر کلک کریں۔