سوچھ امرت مہوتسوا کے چلتے آج مرڈیشور ساحل پر صفائی مہم کا کیا گیا انعقاد

04:00PM Sat 17 Sep, 2022

بھٹکل: 17 ستمبر، 2022 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ملک بھر میں چل رہے سوچھ امرت مہوتسوا کے زیر اہتمام آج تعلقہ کے مرڈیشور میں بھٹکل میونسپال، بھٹکل تعلقہ انتظامیہ، کوسٹ گارڈ اہلکار اور  اسکولی بچوں  نے مل کر     مشہور سیاحتی مقام مرڈیشور میں ساحل کی صفائی کی ۔ اس دوران طلبہ اور سرکاری افسران وغیرہ نے ساحل پر جمعہ پلاسٹک  کی تھیلیاں، بوتل اور دیگر کچروں کی ایک بڑی مقدار  جمع کی اور اس کو ٹھکانے لگایا ۔