بینگلور سے تفریح کرنے آئے تین سیاح گوکرن سمندر میں ڈوب کر ہلاک

02:59PM Thu 21 Jan, 2021

کمٹہ: 21 جنوری، 2021 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بینگلور سے تفریح کی غرض سے گوکرن آئے 16 افراد میں سے تین افراد گوکرن سمندر میں تیراکی کے دوران ڈوب کر ہلاک ہوگئے ہیں جن کی شناخت  سُما سدراجو (21)، تپیش نایک(20) اور روی (35) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ اطلاع کے مطابق  بنگلورو کے ہیبوگوڑی سے  16لوگ  کل بدھ کے روز گوکرن گھومنے آئے ہوئے تھے۔ آج صبح یہ سب افراد گوکرن سمندر میں تیراکی کے لیے اترے تھے کہ ان میں سے پانچ افراد سمندر کی موجوں کی زد میں آگئے ۔ مقامی افراد  پانچوں میں سے دو افراد کو بچانے میں کامیاب ہوگئے لیکن ان میں سے خاتون سمیت دو مردوں نے اپنی جان گنوادی۔ معلوم ہوا ہے کہ  یہ تینوں بنگلورو کے ایک گارمنٹس میں کام کرتے تھے۔ گوکرن پولس تھانےمیں معاملےکو لےکر کیس درج  کیا گیا ہے۔