مجلس اصلاح و تنظیم میں منعقد ہورہا ہے کان کے معائنہ کا مفت کیمپ
02:07PM Thu 2 Mar, 2023

بھٹکل: 02 مارچ، 2023 (بھٹکلیس نیوز بیورو) مجلس اصلاح و تنظیم بھٹکل میں Oreva RS Hearing clinics کی طرف سے انشا ء اللہ 04 مارچ بروز سنیچر کان کے معائنہ کا مفت کیمپ منعقد کیا جارہا ہے ۔ اس کی جانکاری جنرل سکریٹری مجلس اصلاح و تنظیم جناب عبدالرقیب ایم جے نے اخباری بیان جاری کرتے ہوئے دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق یہ کیمپ صبح 10:00 بجے شروع ہوکر شام 05:00 بجے تک چلے گا جس میں سننے کی صلاحیت کی جانچ کی جائے گی اور ساتھ ہی ساتھ کان سے متعلق بیماریوں کا بھی معائنہ کیا جائے گا۔
تنظیم جنرل سکریٹری کے مطابق جو حضرات اس کیمپ سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں وہ وہ اپنا نام تنظیم آفس میں آکر یا بذریعہ فون رجسٹرڈ کرواسکتے ہیں۔
نام درج کرانے یا دیگر تفصیلات جاننے کے لیے اس نمبر کے ذریعے رابطہ کریں: 226411 (08385)