کرناٹک ہائی کورٹ نے پانچویں اور آٹھویں جماعت کے لیے بورڈ امتحانات منعقد کرنے کی دی اجازت:27 مارچ سے شروع ہونگے امتحانات
02:02PM Wed 15 Mar, 2023
بینگلورو: 15 مارچ، 2023 (بھٹکلیس نیوز بیورو) کرناٹک ہائی کورٹ کی ڈویژن بنچ نے ریاستی حکومت کے سرکلر پر سماعت کرتے ہوئے پانچویں اور آٹھویں جماعت کے طلبہ کو بورڈ امتحانات منعقد کرنے کی اجازت دے دی ہے۔
کرناٹک ہائی کورٹ کی سنگل بنچ نے اس سے قبل سماعت کرتے ہوئے حکومت کے اس فیصلے پر حکم امتناع لاگو کیا تھا لیکن ریاستی حکومت کی طرف سے اس کو چیلنج کرنے کے بعد جسٹس جی نریندر اور جسٹس اشوک ایس کی ڈیویژن بنچ نے اس پر آج سماعت کرتے ہوئے حکومتی سرکلر کے مطابق امتحانات کی اجازت دے دی ہے اور کہا ہے کہ کوئی بھی سوال نصاب سے باہر کا نہیں ہونا چاہئے اور کوئی بھی ناکام نہیں ہونا چاہئے ۔
واضح رہے کہ بورڈ کی زیر نگرانی یہ امتحانات 27 مارچ سے شروع ہونگے ۔