Boiler Explosion in the Middle of the Road! Major Tragedy Narrowly Averted
08:23PM Sat 3 Jan, 2026
یلاپور: 3 جنوری،2026 (بھٹکلیس نیوز بیورو) قومی شاہراہ آرابیل گھاٹ پر سفید لکیریں کھینچنے کے دوران بوائلر اور گیس سلنڈر میں دھماکہ ہو گیا جس کے نتیجے میں ایک لاری میں آگ لگ گئی لیکن خوش قسمتی سے اس واقعے میں کسی کو جانی نقصان نہیں پہنچا ہے اور ایک بڑا حادثہ ہوتے ہوتے ٹل گیا۔
اطلاع کے مطابق قومی شاہراہ پر گڈھوں کو بھرنے کا کام حال ہی میں پورا ہوا تھا، جس کے بعد سڑک کے کناروں پر سفید رنگ کی پٹیاں کھینچنے کا کام جاری تھا کہ اس دوران میں گیس سلینڈر سے گیس خارج ہونے لگی اور اس میں آگ لگ گئی ۔ آگ سے پیدا ہونے والی گرمی کی وجہ سے رنگ کا بوائلر دھماکے سے پھٹ پڑا ۔ اس دھماکے کی وجہ سے لاری کو بھی نقصان پہنچا ہے ۔
اس تعلق سے یلاپور پولیس اسٹیشن میں کیس درج کیا گیا ہے ۔