اسماعیل امشاد  مختصر   بنے میونسپال اسٹینڈنگ کمیٹی  کے نئے چیرمین

04:20PM Sat 19 Feb, 2022

بھٹکل: 19 فروری، 2022 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل کے وارڈ نمبر 4 سے میونسپال کونسلر امشاد مختصر  کو اب میونسپال اسٹینڈنگ کمیٹی کا چیر مین منتخب کیا گیا ہے اس سے قبل تک یہ عہدہ  فیاض ملا  کے پاس تھا ان  کی میعاد کے ختم  ہونے کے بعد آج  میونسپال میں منعقد میٹنگ میں اسماعیل امشاد مختصر کا انتخاب عمل میں آیا ان کی مدت کار ایک سال کی ہوگی ۔ آج کی کارروائی شروع ہونے کے بعد میونسپالٹی ممبر فاطمہ کوثر نے اسماعیل امشاد کا نام پیش کیاتو عبدالعظیم محتشم اور فیاض ملا نے بھی ان کی تائید کی۔ اس طرح مخدوم کالونی کے وارڈ نمبر 4سےمنتخب اسماعیل امشاد مختصر متفقہ طورپر اسٹینڈنگ  کمیٹی کےچیرمن منتخب کیے گئے۔ واضح رہے کہ وارڈ نمبر 4 مخدوم کالونی ، بندرروڈ، جالی روڈاور ہنومان نگر کے اطراف کے علاقہ  پر مشتمل ہے۔