B.M.A Kuwait ijlas

09:36PM Mon 3 Jun, 2024

کویت: 03 جون، 2024 (بھٹکلیس نیوز بیورو)  مجلس اصلاح و تنظیم کے ایڈمن سکریٹری اور بی ایم اے کویت کے سابق صدر و جنرل سکریٹری جناب محی الدین جیلانی شابندری صاحب کی کویت آمد پر بھٹکل مسلم ایسوسی ایشن کویت کے زیر اہتمام ایک خصوصی اجلاس جناب مشتاق شاہ بندری کی رہائش گاہ پر منعقد کیا گیا تھا جس کا آغاز  حفیظ رئیس رکن الدین کی تلاوت قران پاک سے کیا گیا ۔  جنرل سکریٹری  فیاض ایم جے نے  اس اجلاس میں  جناب محی الدین جیلا نی شاہ بندری کا تعارف پیش کیا جبکہ  صدر عرفان نائطے  نے مہمان خصوصی کی شال پوشی کرتے ہوئے ان کی تہنیت کی۔

 جناب  محی الدین جیلانی شاہ بندری نے مجلس اصلاح و تنظیم بھٹکل کی سرگرمیوں پر روشنی ڈالی اور تنظیم  کامپلیکس کے بارے میں تفصیل دی،  انہوں نے اس موقع پر موجود حاضرین کو تفصیلی اور اطمینان بخش انداز میں تنظیم کے کاموں کے بارے میں جانکاری دیتے ہوئے پوچھے گئے سوالات کے اطمنان بخش جوابات دیے ۔

اس موقع پر بی ایم اے کویت کے ذمہ داران اور ممبران کی اچھی خاصی تعداد موجود تھی۔