بھٹکل میں عیدالاضحیٰ کا ہوا آغاز: بارش کے سبب مساجد میں ادا کی گئی عید کی  دوگانہ

04:00PM Sun 10 Jul, 2022

بھٹکل: 10 جولائی،2022 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ملک بھر میں آج عیدالاضحیٰ کا آغاز ہوچکا ہے اور ہر سال کی طرح اس سال بھی مسلمان عید کی دوگانہ ادا کرنے کے بعد اللہ کے حضور جانور قربان کرکے عید کی خوشیاں منارہے ہیں۔ بھٹکل میں آج بارش کے سبب تمام جامع اور جمعہ مساجد میں نماز عید ادا کی گئی جہاں ائمہ کرام نے عید کا پیغام دیتے ہوئے اس کی روح سے روشناس کرایا اور قربانی کا اصل مقصد واضح کرنے کی کوشش کی۔ یہاں کی جامع مسجد میں  مولانا عبدالعلیم خطیب ندوی نے ، خلیفہ جامع   مسجد میں مولانا خواجہ معین الدین اکرمی مدنی نے ، تنظیم  جمعہ مسجد میں مولانا  انصار خطیب مدنی نے ، مدینہ جمعہ مسجد میں مولانازکریا برماور ندوی نے ، مخدمیہ جمعہ مسجد میں مولانا نعمت اللہ عسکری ندوی ، احمد سعید جمعہ مسجد میں مولانا جعفر فقیہ ندوی نے ا، حمزہ جمعہ مسجد میں مولانا اقبال نائیطے ندوی نےاور نور جمعہ مسجد میں مولانا امین رکن الدین ندوی نے  دوگانہ کی امامت کی۔ عید کی نماز کے بعد مسلمانوں نے اللہ کے حضور جانور قربان کرکے قربانی کی سنت ادا کی۔ آج  ائمہ کرام کے عید کی مناسبت سے دیے گئے بیانات نیچے دی ہوئی لنک پر کلک کرکے سن سکتے ہیں۔ http://www.bhatkallys.com/audio/