بلقیس بانو کیس: سپریم کورٹ ناراض، قصورواروں کی رہائی پر اٹھائے کئی سوالات، جانئے کیا کہا
02:00PM Thu 17 Aug, 2023
نئی دہلی : بلقیس بانو کیس میں قصورواروں کی رہائی پر سپریم کورٹ نے سوالات اٹھائے ہیں ۔ عدالت نے پوچھا ہے کہ ان قصورواروں کو موت کی سزا کے بعد والی سزا یعنی عمر قید ملی تھی ، ایسے میں وہ 14 سال کی سزا کاٹ کر کیسے رہا ہوئے؟ گجرات حکومت سے پوچھا کہ 14 سال کی سزا کے بعد رہائی کی راحت دیگر قیدیوں کو کیوں نہیں ملی؟ 2002 میں گودھرا فسادات کے دوران بلقیس بانو کی اجتماعی آبروریزی کی گئی تھی اور ان کے اہل خانہ کے سات افراد کا قتل کردیا گیا تھا ۔ اس معاملہ میں گیارہ افراد قصوروار پائے گئے تھے ۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ جیلیں قیدیوں سے بھری پڑی ہیں تو انہیں اصلاح کا موقع کیوں نہیں دیا گیا ۔ سپریم کورٹ نے سوال کیا کہ بلقیس بانو کیس کے قصورواروں کیلئے جیل ایڈوائزری کمیٹی کس بنیاد پر تشکیل دی گئی ؟ ایڈوائزری کمیٹی کی تفصیل دیجئے ۔ عدالت نے سرکار سے یہ بھی سوال کیا کہ جب گودھرا کی عدالت نے ٹرائل نہیں کیا تو اس سے رائے کیوں نہیں مانگی گئی؟