ینگ اسٹار کی طرف سے کل شام منعقد ہورہا ہے دلچسپ کوئز مقابلہ: کھلاڑی کریں گے اس مقابلہ میں شرکت
04:35PM Sat 6 Feb, 2021
بھٹکل: 6 فروری،2021 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل میں کھیل کے میدان سے فقہی معلومات فراہم کرنے کے لیے ینگ اسٹار ویلفئیر آرگنائزیشن نے دلچسپ اقدام کرتے ہوئے کھلاڑیوں کے لیے فقہ کوئز مقابلہ کا انعقاد کیا ہے جو کہ کل بعد نماز عصر اور بعد نماز عشاء تعلقہ اسٹیڈیم نوائط کالونی میں منعقد ہوگا۔
عوام سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ اس موقع سے فائدہ اٹھائیں اور اپنی دینی معلومات میں اضافہ کریں۔
واضح رہے کہ ینگ اسٹار کی طرف سے تعلقہ اسٹیڈیم میں کرکٹ ٹورنامنٹ چل رہا ہے اسی دوران وہاں کچھ روز قبل خون عطیہ کیمپ بھی منعقد کیا گیا تھا اور اب فقہی کوئز مقابلہ رکھا جارہا ہے۔