سابق سی ایم جگدیش شیٹر کانگریس میں ہوئے شامل : انتخابات سے پہلےBJP کو بڑا جھٹکا!

05:07AM Mon 17 Apr, 2023

بنگلور: 16 اپریل،2023 (ایجنسی)  کرناٹک انتخابات سے عین قبل ریاست کے سابق وزیر اعلیٰ جگدیش شیٹر حکمراں بی جے پی کو بڑا جھٹکا دیتے ہوئے کانگریس میں شامل ہو گئے۔ جگدیش شیٹر پیر کی صبح بنگلور میں کانگریس کے دفتر میں کانگریس میں شامل ہوئے۔ کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ جگدیش شیٹر، کانگریس صدر ملیکا ارجن کھڑگے، کے پی سی سی صدر ڈی کے شیوکمار اور کانگریس لیڈر رندیپ سرجیوالا سدارامیا کے ساتھ بنگلورو میں پارٹی دفتر پہنچے ، جہاں انہیں کانگریس کی رکنیت دلائی گئی۔ وہیں جگدیش  شیٹر کے کانگریس میں شامل ہونے کے بارے میں پارٹی کے ریاستی صدر ڈی کے شیوکمار نے کہا، 'جگدیش شیٹر کی جانب سے کوئی مطالبہ نہیں کیا گیا ہے، ہم کچھ  بھی نہیں دے رہے ہیں۔ انہیں (جگدیش شیٹر) کو پارٹی کے اصولوں اور قیادت سے اتفاق کرنا ہوگا۔ ہم ملک کو متحد رکھنا چاہتے ہیں اور یہ کام صرف کانگریس ہی کر سکتی ہے۔ جگدیش  شیٹر نے مطلوبہ ہبلی-دھرواڑ سنٹرل سیٹ دینے کا وعدہ۔ وہیں  کانگریس ذرائع کے مطابق  جگدیش   شیٹر کی جانب سے کوئی بڑا مطالبہ نہیں ہے۔ کانگریس نے بس شیٹر کو ہبلی دھارواڑ سنٹرل حلقہ سے ٹکٹ کا یقین دلایا ہے۔ پارٹی نے انہیں یقین دلایا ہے کہ انہیں وہ تمام عزت و احترام  دیا جائے گا جس کے وہ حقدار ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ سینئر لنگایت لیڈر ایم بی پاٹل نے بھی شیٹر کے ساتھ بات چیت میں حصہ لیا۔ پارٹی نے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ پارٹی کی لنگایت قیادت کے درمیان کوئی اختلاف نہ ہو۔ پارٹی کا خیال ہے کہ اس سے لنگایت ووٹ حاصل کرنے کی کانگریس کی کوششوں کو بڑا فروغ ملے گا۔